اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا میں 2 خواتین خودکش بمباروں نے مصروف بازار میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے ماداگلی کے بازار میں پیش آیا۔ دھماکوں کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 2 خودکش بمبار خواتین نے اپنے جسم کے ساتھ دھماکہ خیز مواد باندھا ہوا تھا اور ماداگلی کے انتہائی مصروف بازار میں پہنچ کر دونوں خواتین نے یکے بعدیگرے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169